سرینگر،02/اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کے شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔اس تصادم میں ایک نوجوان شہید ہو گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ فوج کی 34RR، ایس اوجی اور سی آرپی ایف کی مشترکہ ٹیم نے شوپیاں کے پڈشن علاقے میں تلاشی مہم چلائی۔ذرائع کے مطابق اس دوران سیکورٹی فورسز نے علاقے میں 2 سے 3 دہشت گردوں کو گھیر لیا ہے۔بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے مسلسل سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو نشانے پر لیا ہوا ہے۔شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مسلسل دوسرے دن تصادم ہوا ہے۔اس سے پہلے جمعرات کو ہوئے تصادم میں سیکورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا تھا۔وہیں باندیپورا ضلع کے خلاف سیکٹر میں کنٹرول لائن (ایل او سی) کے پاس مداخلت کر رہے تین دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز نے منگل دیر رات مار گرایا تھا۔اس سے پہلے سکیورٹی فورسز نے بجبیہڑا علاقے میں جیش محمد کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو مار گرایا،اس میں جیش محمد کمانڈر فیاض بھی شامل ہے۔